Home / News / وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کردی
Dr Zafar Mirza
Dr Zafar Mirza

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کردی

کہا گیا معاون خصوصی کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع انداز میں پیش کرتے، تاہم انہوں نے عدالت میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیا: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کردی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر ظفر مرزا پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی، انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع انداز میں پیش کرتے، ظفر مرزا نے عدالت میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ اور ججز کو نہایت عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عدلیہ کے سامنے غیرسنجیدہ یا غیرذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کرونا وائرس کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو ہٹانے کا کہہ دیا تھا۔حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کو اس موقع پر ہٹانا مناسب نہیں ہوگا، کرونا وائرس کے پیش نظر ظفر مرزا اچھا کام کررہے ہیں ان کو ہٹا کر کسی اور لگایا گیا تو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے رہمارکس پر پیپلز پارٹی بھی ڈاکٹر ظفر مرزا کے حق میں بول پڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کسی ججز یا عدالت نے کسی وزیر یا مشیر کو کرونا معاملے پر نہیں ہٹایا اور نہ ہی کسی جج نے کرونا پر ازخود نوٹس لیااعتزاز احسن نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومتوں کو مفلوج نہیں کیا جاتا بلکہ مدد کی جاتی ہے، میں بھی وزیراعظم یا حکومت سے کئی باتوں پر اختلاف رکھتا ہوں،سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ہر بات پر وزرا کو طلب کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر بات پر حکومت کو عدالت طلب کرنا یا مداخلت کرنا درست اقدام نہیں، پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہوئے اور فوری اقدامات اٹھائے گئے، پوری دنیا میں بغیر پلاننگ کے لاک ڈاؤن کیا گیا بعد میں لوگوں کی مدد کی گئی۔

Share

About admin

Check Also

Corona virus app

لوگوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے کرونا وائرس کا سراغ لگانے والی موبائل ایپ

  لندن: برطانیہ میں ایسی موبائل ایپ کا آغاز کیا جانے والا ہے جو اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *